ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور ائرپورٹ میں کچھ گھنٹوں کی رکاوٹ کے بعد سروس بحال ہوچکی ہے؛ وہاٹس ایپ پر وائرل مسیج غلط اور بے بنیاد؛ ائرپورٹ ڈائرکٹر کا بیان

مینگلور ائرپورٹ میں کچھ گھنٹوں کی رکاوٹ کے بعد سروس بحال ہوچکی ہے؛ وہاٹس ایپ پر وائرل مسیج غلط اور بے بنیاد؛ ائرپورٹ ڈائرکٹر کا بیان

Mon, 01 Jul 2019 20:38:04    S.O. News Service

بھٹکل یکم جولائی (ایس او نیوز)  اتوار کو مینگلور انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ائیر انڈیا ایکسپریس کا  طیارہ رن  وے پر پھسلنے کے بعد  کچھ گھنٹوں کے لئے سروس بند کردی گئی تھی مگر بعد میں ائرپورٹ پر خدمات بحال کی جاچکی ہے اور ائرپورٹ پر اُڑانوں کا سلسلہ اور فلائٹ کے اُترنے کا سلسلہ برابر جاری ہے۔ اس بات کی اطلاع مینگلور انٹرنیشنل ائرپورٹ کے ڈائرکٹر  وی وی راو  نے دی۔

ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے وی وی راو نے بتایا کہ   کل اتوار  کو طیارہ رن وے پر پھسلنے کے بعد کچھ وقت کے لئے  ائرپورٹ کی سروس بند کردی گئی تھی، مگر رات آٹھ بجے کے بعد سروس دوبارہ بحال کی جاچکی ہے اور   منگلور ائرپورٹ سے طیاروں کے اُڑان بھرنے اور  طیاروں کے اُترنے کا سلسلہ جاری ہے۔  یہ پوچھے جانے پر کہ  مینگلور سے دبئی جانے   والی  کل رات 12:20  بجے کی ایک فلائٹ منسوخ کرنے کی اطلاع  کسی مسافر نے دی ہے اور اُس نے یہ بھی بتایا ہے کہ متعلقہ فلائٹ  مینگلور میں لینڈ کرنے کے بجائے بنگلور میں لینڈ ہوئی  تھی، انہوں نے بتایا کہ وہ  فلائٹ  کا مسئلہ ہوگا، بعض فلائٹ آپریٹروں نے  حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد  بنگلور میں لینڈ کیا ہوگا، مگر اتوار رات آٹھ بجے  کے بعد ائرپورٹ میں سبھی خدمات بحال کی جاچکی ہیں  اور ائرپورٹ پر سبھی خدمات  حسب معمول جاری ہیں۔

خیال رہے کہ آج پیر کو دوپہر سے ہی وہاٹس ایپ پر ایک میسج وائرل ہورہا ہے جس میں بھٹکل کی مقامی نوائطی زبان میں لکھا گیا ہے کہ  تین دنوں کے لئے مینگلور ائرپورٹ بند کیا گیا ہے، لہٰذا  جن لوگوں کی مینگلور سے ٹکٹ بُک ہے وہ دوسرے ائرپورٹوں سے اپنی ٹکٹ بُک کرنے کی کوشش کریں۔ مسیج میں یہ بھی لکھا ہے کہ جن کی ویزا اور ری انٹری کا مسئلہ ہے، اُن کے لئے  مینگلور ائرپورٹ بند ہوجانے سے مسئلہ کھڑا ہوسکتاہے۔ مگر مینگلور ائرپورٹ ڈائرکٹر وی وی راو نے اس طرح کے تمام مسیجس کو جھوٹ اور غلط قرار دیا اور  کہا کہ باقاعدہ گلف جانے کی فلائٹیں اُڑانیں بھررہی ہیں اور  فلائٹوں کے آنےکا سلسلہ بھی برابر جاری ہے۔


Share: